ہاکی فیڈریشن کی کاکردگی کی جانچنے کیلئے بنائی گئی کمیٹی کرپٹ افراد پر مشتمل ہے ناصر علی

 

 

اپنے ویڈیو بیان میں اولمپئین ناصر علی نے کمیٹی میں شامل دو سابق کپتانوں اولمپئین اصلاح الدین صدیقی اور اولمپئین اختر رسول پر الزام کیا کہ انہوں نے ناصر علی سے اسمگلنگ کرائی جبکہ ایک اور سابق قومی کپتان شہناز شیخ نے بحیثیت کوچ پاکستان ٹیم کو میچ فکسڈ کرنے کی ہدایت کی۔

اولمپئین ناصر علی نے کہا کہ 1983ء میں اصلاح الدین اور 1981ء میں اختر رسول نے ان سے اسمگلنگ کرائی، 1983ء میں اصلاح الدین ٹیم کے منیجر تھے جبکہ ناصر علی بطور کھلاڑی ٹیم کا حصہ تھے۔

ناصر علی نے الزام عائد کیا کہ اصلاح الدین قومی ہاکی ٹیم کے ساتھ لاکھوں روپے کا سامان لے کر آئے جو ائیرپورٹ پر روک لیا گیا تھا،

1981ء میں بھی اختر رسول ٹیم کے ساتھ گاڑیوں کے پارٹس لے کر آئے جن کی قیمت لاکھوں روپے تھی، 2006ء میں ایشین گیمز میں شہناز شیخ نے ٹیم کو میچ فکسنگ کے لیے کہا وہ اس وقت ٹیم کے ساتھ بحیثیت اسسٹنٹ کوچ دوحا گئے تھے۔

انہوں ںے کہا کہ شہناز شیخ نے ملائیشیا کو ایونٹ سے آؤٹ کرنے کے لیے جاپان سے میچ ڈرا کرنے کا پلان بنایا، پاکستان اور جاپان کا میچ ڈرا ہوا لیکن پاکستان چین سے ہار گیا،

میں نے اس پلان سے خود کو اس ہی وقت الگ کرلیا تھا، اس وقت ریحان بٹ پاکستان ٹیم کے کپتان تھے،اس ایونٹ میں پاکستان چین سے ہارگیا، چین سے شکست میچ فکسڈ کرنے کی سزا تھی۔

 

اولمپیئن ناصر علی نے مطالبہ کیا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ پہلے مذکورہ کمیٹی ممبران کا آڈٹ کرائے، کمیٹی کے ارکان حکومت پاکستان کو دھوکا دے رہے ہیں۔

 

اولمپئن ناصر علی نے پی ایس بی کی بنائی گئی کمیٹی پر سوال اٹھا دیا

اولمپئن ناصر علی کے تہلکہ خیز انکشافات،،، کمیٹی ممبران کو کرپٹ قرار دے دیا

ہاکی فیڈریشن کی کاکردگی کی جانچنے کیلئے بنائی گئی کمیٹی کرپٹ افراد پر مشتمل ہے ناصر علی

کرپٹ افراد کیسے درست احتساب کریں گے ان کی بنائی رپورٹ زیرو ہوگی

کمیٹی میں شامل اصلاح الدین اور اختر رسول نے ان سے اسمگلنگ کرائی

بحثیت کوچ شہناز شیخ نے پاکستان ٹیم کو میچ فکسڈ کرنے کی ہدایت کی

1983 میں اصلاح الدین نے اور 1981 اختر رسول نے ان سے اسمگلنگ کرائی

1983 میں اصلاح الدین ٹیم کے منیجر تھے وہ بحثیت کھلاڑی ٹیم مٰں شامل تھے

اصلاح الدین قومی ٹیم کے ساتھ لاکھوں روپے کا سامان لیکر آئے جو ائیرپورٹ پر روک لیا گیا تھا

1981 میں بھی اختر رسول ٹیم کے ساتھ گاڑیوں کے پارٹس لیکر آئے جن کی قیمت لاکھوں روپے تھی

2006میں ایشین گیمز میں شہناز شیخ نے ٹیم کو میچ فکسنگ کا کہا

وہ اس وقت ٹیم کے ساتھ بحثیت اسیسٹینٹ کوچ دوحہ گیا تھے

شہناز شیخ نے ملائیشیا کو ٹیم سے آوٹ کرنے کیلئے جاپان سے میچ ڈرا کرنے کا پلان بنایا

پاکستان اور جاپان کا میچ ڈرا ہوا اور پھر پاکستان چین سے ہار گیا

اس پلان سے خود کو اس ہی وقت الگ کرلیا تھا

اس وقت ٹیم کے کپتان ریحان بٹ تھے

اس ایونٹ میں پاکستان چین سے ہارگیا

ان خیال سے چین سے شکست میچ فکسڈ کرنے کی سزا تھی

پاکستان اسپورٹس بورڈ پہلے کمیٹی ممبران کا آڈٹ کرائے

کمیٹی کے افراد حکومت پاکستان کو دھوکہ دے رہے ہیں

 

 

 

 

error: Content is protected !!