لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )کی کرکٹ کمیٹی کا فیصلہ کن اجلاس کلمنگل کوہوگا جس میں پہلے اجلاس میں پیش کی گئی سفارشات کوحتمی شکل دی جائے گی اورانہیں منظوری کے لیے چیئرمین احسان مانی کوبھیجاجائے گا۔تفصیلات کے مطابق ایم ڈی وسیم خان کی صدارت میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی بااختیارکرکٹ کمیٹی کافیصلہ کن اجلاس منگل کوہوگا جس میں دواگست کے طویل اجلاس میں پیش کی گئی سفارشات کوآخری شکل دی جائے گی۔گذشتہ اجلاس میں کپتان سرفرازاحمد،کوچ مکی آرتھر اورچیف سلیکٹرانضمام الحق نے بھی ٹیم کی تین سالہ کارکردگی کے بارے میں اپنی اپنی رپورٹس پیش کی تھیں۔جن کی روشنی میں ٹیم کے نئے کوچنگ اسٹاف، کپتان اورسلیکشن کمیٹی کے بارے میں فیصلے کیے جانے ہیں۔ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کوٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تک توسیع دینے کافیصلہ کرلیاگیاہے۔تاہم ٹیسٹ ٹیم کیلئے الگ کوچنگ اسٹاف کاتقررکیاجائے گا۔سرفرازاحمدکو محدوداوورزکاکپتان برقرار رکھتے ہوئے ٹیسٹ کے لیے الگ کپتان مقررکیاجائے گا۔نئی سلیکشن کمیٹی کا بھی تقررکیاجائے گاجنہیں سری لنکاسے ہوم سیریز کیلیے ٹیم کے انتخاب کے ساتھ سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے پلیئرز کاچنابھی کرناہوگا۔