جیمز اینڈرسن فٹنس مسائل کے باعث آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ایشز ٹیسٹ میچ سے باہر

ایجبیسٹن(سپورٹس لنک رپورٹ) سٹار انگلش فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن فٹنس مسائل کے باعث آسٹریلیا کے خلاف شیڈول دوسرے ایشز ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے۔ وہ پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پنڈلی کی انجری کا شکار ہوئے تھے اور صرف 4 اوورز ہی کرا سکے تھے۔ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ایشز ٹیسٹ میچ 14 اگست سے شروع ہو گا اور کینگروز کو پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایم آر آئی سکین کی رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ ان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے اور انہیں انگلینڈ اور لنکاشائر میڈیکل ٹیموں کی نگرانی میں بحالی صحت کے عمل سے گزرنا ہو گا اسلئے وہ دوسرے ایشز ٹیسٹ میچ میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے تاہم ہمیں پوری امید ہے کہ وہ تیسرے ٹیسٹ میچ سے قبل سو فیصد فٹ ہو جائیں گے۔

تعارف: newseditor