ایشیا کپ ; پاکستان کا نیپال کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ۔

 

 

 

ایشیا کپ کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ پچ دیکھنے میں اچھی لگ رہی ہے، ہم اپنی کرکٹ انجوائے کریں گے۔

بابر اعظم نے کہا کہ ایشیا کپ میں اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔

 

اس موقع پر نیپال کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت پوڈیل نے کہا کہ ہم پہلی مرتبہ ایشیا کپ کھیل رہے ہیں۔

 

پاکستان کرکٹ ٹیم میں امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، محمد رضوان، سلمان علی آغا، افتخار احمد، شاداب خان، محمد نواز، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف شامل ہیں۔

 

 

 

 

error: Content is protected !!