سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام جشن آزادی آرچری اور رولر سپورٹس ایونٹس کا انعقاد

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)۔ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کی ہدایت پر جشن آزادی کے سلسلہ میں کھیلوں کے مقابلے جاری ہیں،گزشتہ روزڈویژنل سپورٹس آفس لاہور میں جشن آزادی آرچری چیمپئن شپ کے مقابلے مقامی سکول میں منعقد ہوئے، چیمپئن شپ میں 50سے زائد لڑکوں اور لڑکیوں نے حصہ لیا، نوجوانوں کھلاڑیوں نے بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، اس موقع پر کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ آرچری میں بہت ٹیلنٹ ہے

سپورٹس بورڈ پنجاب نے کھلاڑیوں کو بہترین موقع فراہم کیا ہے کہ وہ اپنے جوہر دکھائیں، اس طرح کی چیمپئن شپ منعقد ہوتی رہنی چاہئیں، رولر سپورٹس ایونٹ میں سپیڈ بوائز سینئر کا مقابلہ یاسر اور جونیئر کا آفین شاہ نے جیت لیا، سکیٹنگ میں سنیئر گرلز کا مقابلہ انسہ اقبال جبکہ جونیئر کا نور فاطمہ نے جیتا، بوائز سینئر میں اویس او ر جونیئر میں لکی ابراہیم کامیاب رہے۔

تعارف: newseditor