ظفرآباد ٹائیگرز کے اونر ارشد خان تنولی کی چئیرمن کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی سے ملاقات

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ)مظفرآباد ٹائیگرز کے اونر ارشد خان تنولی کی چئیرمن کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی سے ملاقات۔ملاقات میں مظفرآباد ٹائیگرز اور کشمیر پریمئر لیگ کے حوالے سے گفتگو،اس موقع پر شہریار خان آفریدی نے کہا کہ اللّٰہ نے مظفرآباد ٹائیگرز کو کشمیر کی پہچان بننے کا موقع دیا۔۔میں دل سے کشمیر پریمئر لیگ کو سپورٹ کر رہا ہو ں،

کے پی ایل ایک گلوبل ایونٹ ہے،اب کشمیر کی آواز کھیل کے میدانوں میں سنائی دے گی۔ کے پی ایل سے کشمیری نوجوانوں کو اپنا ٹیلنٹ دنیا کو دیکھانے کا موقع ملے گا۔۔آپکو اللّٰہ نے موقع دیا ہے کے کشمیر کے نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو دنیا تک پہنچائیں۔

کے پی ایل کو مثبت انداز میں لے کر آگے چلنا ہے۔ اپنی ٹیم کے رنگ سے مظفرآباد کو ایسوسی ایٹ کر لیں ۔۔ہم نے اس لیگ سے کشمیر کے کلچر کو سپورٹ کرنا ہے ۔۔مظفرآباد ٹائیگرز کے اونر ارشد خان تنولی نے سپورٹ پر شہریار خان آفریدی کا شکریہ ادا کیا

ارشد خان تنولی نے اس موقع پر کہا کہ مظفر آباد ٹائیگرز کشمیر پریمئر لیگ کی کامیابی کے لیے کوشاں ہے ۔۔مظفرآباد کو پی ایس ایل سے بڑا برینڈ بنایئں گے ۔اس لیگ سے کشمیری نوجوانوں کو اپنا ٹیلنٹ دیکھانے کا موقع ملے گا۔۔

error: Content is protected !!