چیف منسٹر پنجاب نیشنل کراٹے چیمپئن شپ2019ء (بوائز و گرلز) 22اگست سے شروع ہوگی،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے 22سے 25اگست تک چیف منسٹر پنجاب نیشنل کراٹے چیمپئن شپ2019ء (بوائز و گرلز) کرانے کا اعلان کیا ہے، یہ بات انہوں نے بدھ کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس شاہد نظامی،ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ رئوف باجوہ، مس عظمٰی اصغر اولکھ(وومن کراٹے فیڈریشن کی کوالیفائیڈ کوچ و سائوتھ ایشئن کراٹے چیمپئن )، ادا جعفری(نائب صدر وومن پاکستان کراٹے فیڈریشن) ودیگراجلاس میں شریک تھے، اجلاس میں چیف منسٹر پنجاب نیشنل کراٹے چیمپئن شپ 2019ء(بوائز و گرلز) منعقد کرانے کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ چیف منسٹر پنجاب نیشنل کراٹے چیمپئن شپ 2019ء(بوائز وگرلز)22اگست سے نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنیزیم ہال میں شروع ہوکر 25اگست کو اختتام پذیر ہوگی

چیف منسٹر پنجاب نیشنل کراٹے چیمپئن شپ 2019ء (بوائز و گرلز)میں تمام صوبوں اور اسلام آباد کے کھلاڑی حصہ لیں گے،انہوں نے مزید کہا ہے کہ چیف منسٹر پنجاب نیشنل کراٹے چیمپئن شپ 2019ء (بوائز و گرلز) میں کھلاڑیوں کو بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں گی، دوسرے صوبوں اور پنجاب کے دیگر شہروں سے آنے والے کھلاڑیوں کو بہترین رہائش اور خوراک مہیا کی جائے گی، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ چیف منسٹر پنجاب نیشنل کراٹے چیمپئن شپ 2019ء (بوائز و گرلز) کے انعقاد سے قومی یکجہتی کو فروغ ملے گا اور نئے کھلاڑی سامنے آئیں گے ،ہر کھیل کی ترقی اور فروغ کے لئے بھرپور کام کررہے ہیں،ہر کھلاڑی کو بہترین پلیٹ فارم مہیا کررہے ہیں۔

تعارف: newseditor