تعلیمی بورڈ حیدرآبادقومی کھیل ہاکی کا دشمن، عقیل احمد

حیدرآباد (سپورٹس لنک رپورٹ ) تعلیمی بورڈ حیدرآبادقومی کھیل ہاکی کا دشمن، گرلز ہاکی ٹیم کو انٹر بورڈ مقابلوں میں نہیں بھیجا گیا،بوائز ہاکی اور اور دوسرے کھیلوں کی ٹیمیں نہیں بھیجی گئیں تو حیدرآباد پریس کلب پر مظاہرہ کیا جائے گاان خیالات کا اظہار سندھ فزیکل ایجوکیشن ایسوسی ایشن کے صدر عقیل احمد نے اپنے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ تعلیمی بورڈ حیدرآباد انٹر بورڈ کھیلوں کے مقابلوں میں حیدرآباد کی ٹیموں کو نہیں بھیج رہا جوکہ کھلاڑیوں کے ساتھ بڑی ذیاتی ہے اسکول کالجز کے بچوں کا مستقبل تباہ کیا جارہا ہے انھوں نے کہا کہ سندھ کا دوسرا بڑا تعلیمی بورڈ ہونے کے باوجود حیدرآباد کے کھلاڑیوں کے ساتھ ذیاتی کی جا رہی ہے ،عقیل احمد نے کہا کہ ہم اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری نوٹس لیا جائے اور چیئر مین تعلیمی بورڈ حیدرآباد اور لیڈی اسپورٹس آفیسر کو فوری برطرف کیا جائے کیونکہ دونوں مل کر کھیل اور کھلاڑیوں سے دشمنی کر رہے ہیں تعلیمہ بورڈ حیدرآباد میں ڈائریکٹر اسپورٹس کو تعینات کیا جائے جوکہ اسپورٹس کی اہیمت کو جانتا ہو انھوں نے کہا کہ تمام کھیلوں کی ایسوسی ایشن کے ساتھ ملکر اسپورٹس کی بحالی کے لئے کام کیا جائے گا،انھوں نے کہا کہ تمام کھیلوں کی ٹیموں کو شیڈول کے مطابق بھیجا جائے۔

error: Content is protected !!