سپورٹس بورڈ پنجاب اور ڈویژنل سپورٹس آفس لاہور کے زیراہتمام جشن آزادی کے سلسلہ میں کھیلوںکے مقابلوں کا انعقاد

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) سپورٹس بورڈ پنجاب اور ڈویژنل سپورٹس آفس لاہورکے زیراہتمام جشن آزادی کے سلسلہ میںنشترپارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنازیم ہال میں ہونیوالے تائی کوانڈوکے ایونٹ میں پنجاب کے 38کلبوں کے 370کھلاڑیوں نے حصہ لیا یو ایم ٹی کلب نے پہلی پوزیشن

یونی فائیڈ کلب نے دوسری اور لیبیم کلب نے تیسری پوزیشن حاصل کی ، اسی طرح وہ وینام کے مقابلوں میں 50کلوگرام میں مسکان اعجاز نے پہلی پوزیشن ، مقدس نے دوسری اور سعدیہ اور ہمنانے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے ،وہ وینام کے 35کلوگرام کے مقابلوں میں جویریہ وقار نے پہلی، مناہل افتخار نے دوسری اور رانیا کامران نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ 30کلوگرام کیٹیگری میں نمرہ وقار نے پہلی حفظہ افتخار نے دوسری اور معروش اعجاز نے تیسری پوزیشن حاصل کی

اس موقع پرڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کامیاب ہونے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

تعارف: newseditor