مردان انٹر کلب کیوکشن کراٹے فیسٹیول کا انعقاد

پشاور( سپورٹس رپورٹر)ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس مردان اور ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام کیوکشن کراٹے فیسٹیول منعقد کیا گیا جس میں مردان کے تمام کراٹے کلبوں نے بھرپور شرکت کیاس موقع پر ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر برائے پلاننگ و فنانس نیک محمد خان ڈی جی سپورٹس خالد خان ایڈمنسٹریٹر مردان سپورٹس کمپلیکس محمد سلمانڈی ایس او جمشید بلوچ پاور کراٹے کلب کے جہانگیر خان کاشف خان اور ابراہیم خان سمیت دیگر شخصیات موجود تھے

مردان میں کافی عرصے کے بعد کیوکشن کراٹے کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا کراٹے فیسٹیول میں بہترین مقابلے دیکھنے کو ملے جس میں پاور کراٹے کلب نے پہلی مردان کیوکشن کراٹے کلب نے دوسری جبکہ سالار کراٹے کلب نے تیسری پوزیشن حاصل کیمہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف ڈپٹی کمشنر برائے پلاننگ و فنانس نیک محمد خان ڈی جی سپورٹس خالد خان ایڈمنسٹریٹر مردان سپورٹس کمپلیکس محمد سلمان اورڈی ایس او جمشید بلوچ نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاںسرٹیفیکیٹ میڈل اور نقد انعامات تقسیم کئے

ڈپٹی کمشنر حبیب اللہ عارف اور ڈی جی سپورٹس خالد خان نے اپنے خطاب میں بہترین مقابلوں کے انعقاد پر ڈی ایس او جمشید بلوچ اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی اس قسم کے ایونٹس کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھیں گے ڈی ایس او جمشید بلوچ نے کہا کہ مردان می کم عرصے میں بے شمار مقابلوں کا انعقاد کرایا اور آنے والے انڈر21 مقابلوں میں بھی مردان کی خواتین کھلاڑی شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کریں گی انہوں نے کہا کہ جلد ہی مردان دیگر ڈسٹرکٹس کے لئے کھیلوں کے میدان میں رول ماڈل ہوگا اور یہاں کے کھلاڑی ماضی کی طرح مستقبل میں بھی قومی اور بین الاقوامی مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

error: Content is protected !!