پاکستان کراٹے کے لئے اعزاز. سینسی نسیم قریشی نے پاکستان کے پہلے ایشین کوالیفائڈ ریفری کا اعزاز حاصل کیا


کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)سندھ کراٹے ایسوسی ایشن کے صدر سینسی نسیم احمد قریشی نےتاشقند ازبکستان میں ورلڈ کراٹے فیڈریشن کے جدید مقابلہ قوانین کا ریفری امتحان پاس کر کے پاکستان کے پہلے ایشین کوالیفائڈ ریفری کا اعزاز حاصل کیا. اس سلسلے میں سندھ کراٹے ایسوسی ایشن کی جانب سے انکے اعزاز میں ایک پرتکاب استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں الحاق شدہ یونٹس, کراٹیکا اور آفیشلز سینسی نسیم احمد قریشی کا انتہائی والہانہ, بھرپور اور شاندار استقبال کیا, پھولوں کے ھار پھناۓ، پتیاں نچھاور کیں، اجرک اور سندھی ٹوپی کا تحفہ پیش کیا



تعارف: newseditor