لندن (سپورٹس لنک رپورٹ)ایم سی سی کرکٹ ٹیم کو فوری طور پر پاکستان بھیجنے کا فیصلہ نہ ہو سکا، ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹیم پاکستان بھیجنے پر مستقبل میں دوبارہ غور کریں گے۔ایم سی سی ورلڈ کرکٹ کمیٹی کا اجلاس لندن میں ہوا، ایم سی سی کی دعوت پر ایم ڈی پی سی بی وسیم خان نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔انہوں نے ایم سی سی کرکٹ کمیٹی کو بریفنگ دی تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوششیں رائیگاں گئیں اور اجلاس میں ایم سی سی کرکٹ ٹیم کو فوری طور پر پاکستان بھیجنے کا فیصلہ نہ ہو سکا۔ترجمان ایم سی سی کا کہنا ہے کہ ٹیم بھیجنے سے قبل سیکورٹی کی صورت حال کا جائزہ لینا ضروری ہے۔انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں آئی سی سی چیئرمین سے اولمپکس 2028 میں کرکٹ کو شامل کرنے کی بات کی ہے، چند روز تک اولمپکس 2022 میں ویمن کرکٹ شامل کرنے کے حوالے سے فیصلہ ہو جائے گا۔