جنوبی افریقا کے فاف ڈوپلیسی، ڈیوڈ ملر اور ہرشل گبز کے ویزے بھی جاری

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے چھٹے ایڈیشن کے لیے بھارت اور جنوبی افریقا کے براڈکاسٹرز ، آفیشلز اور پلیئرز کے ویزے جاری کردیےگئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین بیان میں بتایا گیا ہےکہ بھارت سے ابوظبی کے لیے سفر کرنے والے تمام 25 افراد کو ویزے جاری ہوگئے ہیں جب کہ جنوبی افریقا سے ابوظبی کے لیے سفر کرنے والے مجموعی طور پر 27 میں سے 26 افراد کو ویزے جاری ہوئے ہیں۔

 جنوبی افریقا کے فاف ڈوپلیسی، ڈیوڈ ملر اور ہرشل گبز، رائیلی روسو، کیمرون ڈیلپورٹ، مائیکل اسمتھ کے ویزے بھی جاری ہوگئے ہیں، جو جلد ابو ظبی کے لیے روانہ ہوں گے ۔

error: Content is protected !!