گال ( سپورٹس لنک رپورٹ) آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں سری لنکا اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کا پہلا روز بارش سے متاثر ہوا، کیویز نے پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنا لئے تھے، روز ٹیلر 86 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں، اکیلا دانن جایا نے 5 کھلاڑیوں ا?ؤٹ کیا۔بدھ کو گال میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو جیت راول اور ٹام لیتھم نے ٹیم کو 64 رنز کا ا?غاز فراہم کیا، دانن جایا نے لیتھم کو ا?ؤٹ کر کے ٹیم کو پہلی کامیابی دلائی، اسی اوور میں دانن جایا نے کپتان ولیمسن کو ا?ؤٹ کر کے ٹیم کو بڑی کامیابی دلائی، وہ بغیر کوئی رن بنائے چلتے بنے، جیت راول بھی زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 33 رنز بنانے کے بعد دانن جایا کی گیند کا شکار بنے، 71 کے سکور پر 3 وکٹیں گرنے کے بعد ہنری نیکولز نے روز ٹیلر کا ساتھ دیا
دونوں بلے بازوں نے مشکل وقت میں ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 100 قیمتی رنز جوڑ کر ٹیم کو سہارا دیا، 171 کے سکور پر دانن جایا نے نیکولز کو ا?ؤٹ کر کے پارٹنرشپ توڑ دی، وہ 42 رنز بنا سکے، بی جے واٹلنگ 1 رن بنا کر دانن جایا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے، اس کے بعد کیوی ٹیم نے 68 اوورز میں 5 وکٹوں پر 203 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہو گئی جس کے باعث بقیہ اوورز کا کھیل ممکن نہ ہو سکا اور پہلے دن کے کھیل کو ختم کر دیا گیا، روز ٹیلر 86 اور مچل سینٹنر 8 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، دانن جایا نے 5 کھلاڑیوں کو ا?ؤٹ کیا۔