لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے سینئر نائب صدر اور سابق نیشنل چیمپئن سید نقی محسن انتقال کر گئے۔ مرحوم نقی محسن پاکستان ریلوے میں آڈٹ اینڈ اکاونٹس کے سربراہ کے علاوہ سابق سیکرٹری پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن، نائب صدر بیڈمنٹن ایشیا اور نائب صدر ڈیویلپمنٹ بیڈمنٹن ایشیا فار ساوتھ ایسٹ ایشیا بھی رہ چکے ہیں۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج بروز ہفتہ کو رہائشگاہ ہاوس 224 سٹریٹ 35 ڈی ایچ اے فیز 3 بلاک زیڈ سے سہ پہر 4 بجے ادا کی جائے گی۔ مرحوم نے پسماندگان میں بیوہ عذرا محسن اور تین بیٹے رضا محسن، عابد محسن اور عباس محسن چھوڑے ہیں۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عارف حسن، سیکرٹری پی او اے خالد محمود، پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری یعقوب، پاکستان فیڈریشن بیس بال کے چیئرمین سابق آئی جی پنجاب پولیس شوکت جاوید، پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے سیکرٹری واجد علی چوہدری، پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری ارشد ستار، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان اولکھ سمیت کھیلوں سے وابستہ افراد نے گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات کے لیے دعا کی کہ اﷲ تعالٰی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا کرئے اور ان کی فیمیلی کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا کرئے۔