چوتھا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ؛ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے ہرادیا

چوتھا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے ہرادیا

سیریز میں پاکستان ویمنز کی پہلی کامیابی ۔ اسپنرز کی عمدہ کارکردگی۔

پاکستان ویمنز کی ویسٹ انڈیز ویمنز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پہلی کامیابی ۔

پاکستان ویمنز نے چوتھا ٹی ٹوئنٹی 8 وکٹوں سے جیت لیا۔

ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم 9 وکٹوں پر 84 رنز بناسکی۔

ندا ڈار اور سعدیہ اقبال کی عمدہ بولنگ ۔ تین تین وکٹیں حاصل کرڈالیں۔

سعدیہ اقبال پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔

عائشہ ظفر 42 رنز پر ناٹ آؤٹ ۔
ہیلی میتھیوز صرف ایک رن بنانے میں کامیاب۔

کراچی 2 مئی، 2024:

پاکستان ویمنز ٹیم نے اپنی عمدہ بولنگ پرفارمنس کے نتیجے میں ویسٹ انڈیز ویمنز کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پانچ میچوں کی سیریز میں یہ پاکستان ویمنز کی پہلی کامیابی ہے۔

پاکستانی بولرز نے ویسٹ انڈیز ویمنز کو مقررہ 20 اوورز میں 84 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر محدود کردیا جو پاکستان ویمنز کے خلاف ویسٹ انڈیز ویمنز کا دوسرا سب سے کم اسکور ہے۔ اس کا پاکستان ویمنز کے خلاف سب سے کم اسکور 72 رنز ہے جو اس نے 2011 میں بنایا تھا۔
جواب میں پاکستان ویمنز نے 16.3 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 87 رنز بناکر جیت پر مہرتصدیق ثبت کردی۔

پاکستان ویمنز نے میچ کا آغاز پراعتماد انداز میں کیا اور میچ کی پہلی ہی گیند پر سعدیہ اقبال نے کیانا جوزف کو وکٹ کیپر نجیہہ علوی کے ہاتھوں اسٹمپڈ کرادیا۔
پاکستان ویمنز کو سب سے اہم کامیابی اسوقت حاصل ہوئی کپتان ہیلی میتھیوز ایک رن کے انفر ادی اسکور پر سعدیہ اقبال کی گیند پر فاطمہ ثنا کے ہاتھوں کیچ ہوگئیں۔
ہیلی میتھیوز کی وکٹ حاصل کرنے کے بعد پاکستان ویمنز کی گرفت میچ پر مضبوط ہوتی گئی اور اسے وقفے وقفے سے وکٹیں حاصل ہوتی رہیں۔

سعدیہ اقبال ۔ندا ڈار رامین شمیم اور نشرہ سندھو کی عمدہ بولنگ نے کسی بھی بیٹر کو کھل کر کھیلنے نہیں دیا۔

ویسٹ انڈیز ویمنز کی طرف سے شیمین کیمبل 26 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہیں۔

سعدیہ اقبال 16 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کرکے سب سے کامیاب بولر رہیں۔وہ اپنی اس کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ رہیں۔

ندا ڈار نے 19 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان ویمنز کی اننگز میں سدرہ امین 15 اور منیبہ علی 8 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں۔عائشہ ظفر 42 اور گل فیروزہ 21 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔ ان دونوں نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 46 رنز کا اضافہ کیا۔

مختصر اسکور۔
ویسٹ انڈیز ویمنز 84 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ ( 20 اوورز ) ۔ شیمین کیمبل 26۔ سعدیہ اقبال 18 / 3 وکٹ ۔ ندا ڈار 19 / 3وکٹ۔
پاکستان ویمنز 87 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ ( 16.3 اوورز ) عائشہ ظفر 42 ناٹ آؤٹ۔ گل فیروزہ 21 ناٹ آؤٹ ۔

نتیجہ ۔ پاکستان ویمنز نے 8 وکٹوں سے جیتا۔

سیریز کا پانچواں اور آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل جمعہ کو کھیلا جائے گا۔

error: Content is protected !!