کرکٹ میں جدت لانے کیلئے انقلابی اقدام

سڈنی(سپورٹس لنک رپورٹ) کرکٹ میں‌ جدت لانے کے لیے ایک انقلابی قدم اٹھایا گیا ہے، جلد میچز میں اسمارٹ بال دکھائی دے گی.تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ سے ٹی ٹوینٹی تک کا سفر کامیابی سے طے کرنے والے اس کھیل میں جدت لانے کا سلسلہ جاری ہے.اس ضمن میں ایک گیند تیار کی گئی ہے، جسے اسمارٹ بال کا نام دیا ہے. اس انوکھی گیند میں ایک چپ نصب ہوگی.یہ چپ گیند کو براہ راست کمپیوٹر سسٹم سے جوڑ دے گی، یوں حاصل ہونے والے ڈیٹا کے تجزے اور اسے پرکھنے کا عمل زیادہ سہل اور موثر ہوجائے گا.

اس چپ کی مدد سے باآسانی تعین کیا جاسکے گا کہ گیند کی رفتار کی تھی، وہ کتنی اسپن ہوئی، ساتھ ہی اس نے ہٹ لگنے کے بعد کتنے میٹر کا فاصلہ طے کیا.آسٹریلیا میں ہونے والے کرکٹ کے مشہور مقابلے بگ بیش لیگ میں اس گیند کے استعمال ہونے کی امید کی جارہی تھی، البتہ اب اس کا امکان خاصا کم ہوگیا ہے.ماہرین اس پر مزید ٹیسٹ کرنا چاہ رہے ہیں، جس کے بعد شاید اسے بگ بیش کے اگلے سیزن میں متعارف کروایا جائے.توقع کی جارہی ہے کہ اس سے کرکٹ کا کھیل مزید دل چسپ اور سنسنی خیز ہوجائے گا.

تعارف: newseditor