اسلامی یکجہتی گیمز،پاکستانی خواتین کراٹے میں میڈل نہ جیت سکیں

پانچویں اسلامی یکجہتی گیمز میں پاکستانی خواتین کراٹیکاز بھی میڈل نہ جیت پائیں۔فخرالنسا کو کوارٹر فائنل جبکہ کلثوم ہزارہ اور نرگس ہزارہ کو پہلے رانڈ میں ہی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ترکیہ کے شہر قونیہ میں اسلامی یکہجتی گیمز میں مقابلوں کے آخری روز پاکستان کی خواتین کراٹیکاز ایکشن میں تھیں۔خواتین کی -60 کے جی کیٹیگری میں پاکستان کی فخرالنسا نے پہلی باٹ میں کیمرون کی کراٹیکا کو شکست دی۔کوارٹر فائنل میں ان کا کرغزستان کی کراٹیکا سے مقابلہ تھا جو صفر۔ صفر برابر رہا جس کے بعد ریفریز نے تین۔ دو سے کرغزستان کی ایتھلیٹ کے حق میں فیصلہ دیا۔خواتین کی 68+ ویٹ کیٹگری میں نرگس ہزارہ کو کیمرون کی پلیئر نے شکست دی جبکہ کلثوم ہزارہ کو مراکش کی ایتھلیٹ نے شکست دی۔

error: Content is protected !!