محمد صلاح کیخلاف نفرت انگیز ریمارکس برطانوی شہری کو مہنگے پڑ گئے

لندن(سپورٹس لنک رپورٹ) ممتاز مصری فٹ بالر محمد صلاح کے خلاف نفرت انگیز ریمارکس دینا والا برطانوی شہری گرفتار کر لیا گیا.تفصیلات کے مطابق انگلش پریمیر لیگ کے مشہور فٹ بال کلب لیور پال کے اسٹار کھلاڑی محمد صلاح کے خلاف متعصبانہ ٹویٹ کرنا میرسی سائیڈ کے باسی کو مہنگا پڑ گیا.برطانوی پولیس نے جمعرات کے روز ایک 32 سالہ شخص کو گرفتار کیا ہے، جس نے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر محمد صلاح کے خلاف ایک نفرت انگیز ٹویٹ کیا تھا.

پولیس نے ملزم کا نام ظاہر نہیں کیا، تفتیش کاروں‌ کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے اور اس بات کا تعین کیا جارہا ہے کہ اس کا تعلق کسی نسل پرست جماعت سے تو نہیں.پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کسی بھی قسم کا نفرت انگیز بیان کسی طور قابو قبول نہیں اور اس کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی.خیال رہے کہ محمد صلاح کا شمار اس عہد کے ممتاز کھلاڑیوں‌ میں ہوتا ہے، ان کا تعلق مصر سے ہے، جہاں وہ بے حد مقبول ہیں.برطانیہ میں‌ صلاح کو مسلمانوں کا روشن چہرہ تصور کیا جاتا ہے، میچز کے دوران لیور پول کے سپورٹرز جو گیت گاتے ہیں، اس میں‌ صلاح کی مداح کی جاتی ہے.

تعارف: newseditor