کراچی ٹیسٹ، کیویز کا بھرپور جواب، لیتھم اور ولیمسن کی سنچریاں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے کراچی میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کیتیسرے روز کھیل کے اختتام تک نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پاکستان کی پہلی اننگز کے سکور 438 رنز تمام کھلاڑی آئوٹ کے جواب میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 440 رنز بنا کر دو رنز کی برتری حاصل کرلی ہے، جس وقت کھیل ختم ہوا تو نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن 105 اور اش سودھی ایک سکور کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے، نیوزی لینڈ نے تیسرے دن کھیل کا آغاز 165 رنز بغیر کسی نقصان کے کیا تو اسے پہلا نقصان 183 کے مجموعی سکور پر اس وقت اٹھانا پڑا جب ڈیون کانوے نروس نائنٹیز کا شکار ہو کر 92 کے انفرادی سکور پر پویلین لوٹ گئے، اس کے بعد 231 کے مجموعی سکور پر نیوزی لینڈ کی دوسری وکٹ اس وقت گری جب سنچری میکر ٹام لیتھم 113 رنز کر آئوٹ ہوئے، 272 پر نیوزی لینڈ کو تیسری وکٹ کا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب ہینری نیکولس 22 رنز بنانے کے بعد آئوٹ ہوئے، چوتھی وکٹ نیوزی لینڈ کی اس وقت گری جب 337 کے مجموعی سکور پر ڈیرل مچل 42 رنز کر پویلین لوٹے، پانچویں وکٹ نیوزی لینڈ کی اس وقت گری جب 427 کے مجموعی سکور پر ٹام بلنڈل 47 رنز پر آئوٹ ہوئے اور تیسرے روزنیوزی لینڈ کی چھٹی اور آخری وکٹ 436 رنز پر اس وقت گری جب مچل بریسویل پانچ رنز بنا کر پویلین چلے گئے، پاکستان کی جانب سے سب سے کامیاب بائولر ابرار احمد رہے جنہوں نے تین وکٹیں حاصل کیں، نعمان نے دو جبکہ محمد وسیم نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

error: Content is protected !!