پاکستان کے مایہ ناز پروفیشنل باکسر محمد وسیم ایک بار پھر باکسنگ رنگ میں واپسی کیلئے تیار

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کے مایہ ناز پروفیشنل باکسر محمد وسیم ایک بار پھر باکسنگ رنگ میں واپسی کیلئے تیار ہوگئے ۔ ایک انٹرویومیں محمد وسیم نے کہاکہ وہ ان دنوں گلاسگو میں اپنے ٹرینر ڈیوڈ وان کی نگرانی میں فائٹ کی بھرپور انداز میں تیاریاں کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ 13 ستمبر کو دبئی میں تھائی لینڈ کے باکسر وتاوس باساپیئن سے مقابلہ کریں گے۔

وسیم نے کہا کہ یہ ان کے کیرئیر کی بہت اہم فائٹ ہے جس کے بعد وہ ٹاپ 5 میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے اور اس صورت میں وہ ڈبلیو بی سی سلور ٹائٹل کیلئے ایک بار پھر فائٹ کرسکیں گے۔ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے محمد وسیم نے پروفیشنل کیرئیر میں 9 فائٹ لڑی ہیں جن میں سے 8 میں کامیابی اور ایک میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، محمد وسیم پر امید ہیں کہ تھائی لینڈ کے باکسر کے خلاف وہ فتحیاب ہوں گے۔ انہوں نے پاکستانی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی کامیابی کیلئے دعا کریں اور جو دبئی میں موجود ہیں، وہ انہیں سپورٹ کرنے کیلئے 13 ستمبر کو فائٹ دیکھنے ضرور آئیں۔

تعارف: newseditor