ورلڈ چیمپئن شپ کے پوائنٹس اہم تھے جو ہم نہ لے سکے ؛ ہیڈ کوچ پاکستان ویمن ٹیم

 پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ محتشم رشید کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز نے اچھی کرکٹ کھیلی انہیں مبارکباد دیتے ہیں۔

ہم نے جو تیاری کی تھی اس کے مطابق نہیں کھیل پائے۔

دوسرے میچ میں اچھی کرکٹ کھیل کر تگڑا مقابلہ کیا تھا۔

تیسرے میچ میں بھی اچھے کھیل کی امید تھی مگر ویسٹ انڈیز نے زبردست کھیلا۔

کم بیک کرنے والی طوبی حسن نے کافی اچھی بولنگ کی اور بیٹنگ میں بھی جوہر دکھائے۔

ہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کررہے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی میں ہمارا رکارڈ اچھا ہے، سیریز میں اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

عائشہ ظفر، گل فیروزہ، رامن شمیم اچھا کھیل رہی ہیں اور ورلڈ کپ سے قبل تمام پلیئرز کو چانس دے کر ایک اچھی ٹیم تیار کرنا ہے۔

ورلڈ چیمپئن شپ کے پوائنٹس اہم تھے جو ہم نہ لے سکے۔

اووے سیریز میں مورال ہائی ہوتا ہے، کوشش کریں گے انگلینڈ کیخلاف پوائنٹس حاصل کریں۔

محتشم رشید کا کہنا تھا کہ ہم نے جو تیاری کی تھی اس کے مطابق نہیں کھیل پائے، ورلڈ چیمپئن شپ کے پوائنٹس اہم تھے جو ہم نہ لے سکے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم میں کم بیک کرنے والی طوبیٰ حسن نے کافی اچھی بولنگ کی اور بیٹنگ میں بھی جوہر دکھائے، دوسرے میچ میں اچھی کرکٹ کھیل کر تگڑا مقابلہ کیا تھا، تیسرے میچ میں بھی اچھے کھیل کی امید تھی مگر ویسٹ انڈیز نے زبردست کھیلا۔

محتشم رشید کا کہنا تھا کہ ہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کر رہے ہیں، ورلڈ کپ سے قبل تمام پلیئرز کو چانس دے کر ایک اچھی ٹیم تیار کرنا ہے، ہماری نظریں ڈویلپمنٹ پر ہیں، نئی پلیئرز کو موقع دیں گے کہ وہ خود کو منوائیں۔

ویمن ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ عائشہ ظفر، گل فیروزہ، رامن شمیم اچھا کھیل رہی ہیں، ٹی ٹوئنٹی میں ہمارا ریکارڈ اچھا ہے، سیریز میں اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ سے اس کے ہوم گراؤنڈ پر کھیل رہے ہیں اس لیے اگلی سیریز کافی اہم ہے، کوشش کریں گے کہ انگلینڈ کے خلاف پوائنٹس حاصل کریں۔

خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز ویمنز نے سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں پاکستان ویمنز کو 88 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-3 سے اپنے نام کرلی۔

error: Content is protected !!