واہ کینٹ (سپورٹس لنک رپورٹ )پاکستان ہاکی کا اور عظیم باب بند ہوگیا، قومی ٹیم کو متعدد فتوحات اور میڈلز سے ہمکنار کروانے والے اولمپیئن ذاکر حسین 85 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔رپورٹ کے مطابق قومی ہاکی ٹیم کے سابق گول کیپر کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے واہ کینٹ میں ادا کی جائیں گی۔پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر بریگیڈیئر (ر) سجاد کھوکھر اور سیکریٹری پی ایچ ایف محمد آصف باجوہ نے عظیم اولپمیئن کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
دونوں عہدیداران نے گولڈ میڈلسٹ گول کیپر کی بلندی درجات کی درجات کی دعا بھی کی۔خیال رہے کہ اولمپیئن ذاکر حسین نے 1956 اور 1968 میں ہونے والے اولمپکس مقابلوں میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں ہونے والے 1956 کے اولمپک گیمز کے فیلڈ ہاکی کے مقابلوں میں ذاکر حسین پاکستانی ٹیم کا حصہ تھے جہاں اسے فائنل میں بھارت کے ہاتھوں فائنل میں 0-1 سے شکست دے دی تھی۔