کابل(سپورٹس لنک رپورٹ) افغانستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے بنگلہ دیش کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ اور سہ ملکی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کیلئے الگ الگ سکواڈز کا اعلان کر دیا۔ رواں برس کے شروع میں آئرلینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ کھیلنے والے سکواڈ سے 5 کھلاڑیوں کو ڈراپ کیا گیا ہے
جس میں معطلی کا شکار اوپننگ بیٹسمین محمد شہزاد بھی شامل ہیں، لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر شاہ پور زدران کو سکواڈ میں طلب کر لیا گیا ہے۔ ٹیسٹ میچ کیلئے اعلان کردہ افغانی سکواڈ کپتان راشد خان، اصغر افغان،
حشمت اللہ شاہدی، احسان اللہ، اکرام علی خیل، جاوید احمدی، محمد نبی، رحمت شاہ، یامین احمدزئی، شاہ پور زدران، ابراہیم زدران، ظاہر خان، سید احمد شیرزاد، افسر زیزئی اور قیاس احمد پر مشتمل ہے۔
سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے اعلان کردہ سکواڈ میں کپتان راشد خان، اصغر افغان، محمد نبی، حضرت اللہ زیزئی، نجیب، مجیب الرحمان، شراف الدین اشرف، نجیب زدران، شاہداللہ کمال، گلبدین نائب، فرید احمد، شفیق اللہ شفیق، فضل نیازی، دولت زدران، نوین الحق اور رحمان اللہ گرباز شامل ہیں۔
افغانی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ کھیلنے کے بعد سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز کھیلے گی جس میں افغانستان کے علاوہ میزبان بنگلہ دیش اور زمبابوے کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔