حسن علی اور سامعہ کا پری ویڈنگ فوٹو شوٹ

دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ)حسن علی اور ان کی منگیتر سامعہ خان نے نکاح سے ایک روز قبل دبئی میں فوٹوشوٹ کروایا۔حسن علی اور سامعہ خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو حسن علی کے مداحوں نے اُن کی تصاویر کو بےحد پسند کیا۔

https://www.instagram.com/p/B1Wt1FFA09q/?utm_source=ig_web_copy_link

حسن علی اور سامعہ خان کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ’دی آرٹسٹ فوٹوگرافی‘ نامی اکائونٹ پر شیئر کی گئیں۔تصاویر کے مطابق حسن علی نے سیاہ رنگ کی پینٹ اور شرٹ زیب تن کی ہوئی تھی جبکہ ان کی منگیتر سامعہ خان نے خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔

https://www.instagram.com/p/B1W3lxVAnBZ/?utm_source=ig_web_copy_link

خیال رہے کہ قومی کرکٹر کی شادی کی تقریب دبئی میں جاری ہے اور گزشتہ روز حسن علی کی مہندی کی تقریب منعقد ہوئی تھی، جس کی تصویر حسن علی نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر اپ لوڈ کی تھی۔

https://www.instagram.com/p/B1WyTAAgGzJ/?utm_source=ig_web_copy_link

واضح رہے کہ حسن علی کی منگیتر سامعہ خان کا تعلق بھارت کی ریاست ہریانہ سے ہے۔

https://www.instagram.com/p/B1W1fDpAjZt/?utm_source=ig_web_copy_link

حسن علی نے اس سے قبل ہیراسٹائل بنواتے اور فیشل کرواتے ہوئے بھی ویڈیو اپلوڈ کی تھی ۔

تعارف: newseditor