پشاور، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ آئی سی ایم ایس کلب کی کامیابی

پشاور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں آئی سی ایم ایس کرکٹ کلب نے شاہین کلب کو 78 رنز سے شکست دیدی، جمخانہ گراؤنڈ پر جاری ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں آئی سی ایم ایس کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ اوورز میں 156 رنز بنائے جس میں سلمان آفریدی 54 عبدالرحیم 27، حسنین 17 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے، شاہین کرکٹ کلب کی جانب سے طارق، نعمان اور حماد نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 

جواب میں شاہین کرکٹ کلب کی پوری ٹیم 16.5 اوور میں 78 رنز بناسکی، اکبر علی 37 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے، آئی سی ایم ایس کی جانب سے عبیداللہ اور شعیب نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

error: Content is protected !!