نیوزی لینڈ کا سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان

آکلینڈ (سپورٹس لنک رپورٹ)نیوزی لینڈ نے سری لنکا کے خلاف شیڈول ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، ریگولر کپتان کین ولیمسن اور فاسٹ باؤلر ٹرینٹ بولٹ کو آرام کی غرض سے سکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا،

فاسٹ باؤلر ٹم ساؤتھی قائم مقام کپتان کے فرائض انجام دیں گے، سری لنکن کنڈیشنز کو کو دیکھتے ہوئے تین سپنرز ٹوڈ ایسٹل، آئش سودھی اور مچل سینٹنر کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، وکٹ کیپر بلے باز ٹم سیفرٹ کی انجری مسائل سے نجات پانے کے بعد دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا آغاز یکم ستمبر سے ہو گا۔

اعلان کردہ سکواڈ کپتان ٹم ساؤتھی، ٹوڈ ایسٹل، کولن ڈی گرینڈ ہوم، لوکی فرگوسن، مارٹن گپٹل، سکاٹ کوگلجین، ڈیرل مچل، کولن منرو، سیٹھ رانس، مچل سینٹنر، ٹم سیفرٹ، روز ٹیلر اور آئرش سودھی پر مشتمل ہے۔

تعارف: newseditor