پاکستان فزیکل ڈس ایبلیٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری بھارت جائیں گے

پاکستان کے لیے اعزاز پاکستان فزیکل ، ڈس ایبلیٹی کرکٹ ایسوسی ایشن ک جنرل سیکریٹری امیرالدین انصاری بھارت میں مدعو

بھارت، انگلینڈ سیریز دیکھنے اور ڈس ایبلیٹی کرکٹ کے حوالے سے اہم میٹنگ میں شرکت کرنے امیر الدین انصاری اگلے ماہ بھارت جائیں گے

کراچی: پاکستان فزیکل  ڈس ایبلیٹی کرکٹ ایسو سی ایشن(PPDCA) کے جنرل سیکریٹری امیر الدین انصاری  اگلے ماہ بھارت اور انگلینڈ فزیکل ڈس ایبلیٹی کرکٹ ٹیموں کے درمیان فائنل دیکھنے بھارت جائیں گے

BCCI کی حمایت یافتہ  انڈین  فزیکل ڈس ایبلیٹی کرکٹ کونسل نے بھارت اور انگلینڈ کی فزیکل ڈس ایبلیٹی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دنیا کے سب سے بڑے نریندر مودی اسٹیڈیم  میں ممعقدہ سیریز کا فائنل دیکھنے  کے لیے پاکستان فزیکل ڈس ایبلیٹی کرکٹ ایسو سی ایشن کے جنرل امیر الدین انصاری کو مدعو کیاہے۔

بھارت انگلینڈ سیریز ستائیس جنوری سے 6فروری تک احمد آباد میں شیڈول ہے۔  پاکستان کرکٹ بورڈ سے اجارت یافتہ پاکستان فزیکل ڈس ایبلیٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے میڈیا مینیجر  محمد نظام کے مطابق  جنرل سیکریٹری امیرالدین انصاری کو چھ فروری کا فائنل دیکھنے

اور اس کے بعد فزیکل ڈس ایبلیٹی کرکٹ کے حوالے سے منعقدہ  اہم میٹنگ میں شرکت کی دعوت بھی دی گئی ہے جسے انہوں نے قبول کرلیا۔

میٹنگ میں مختلف ممالک سے فزیکل ڈس ایبلیٹی کرکٹ کے نمائندے شریک ہونگے جہاں مستقبل کے پروگرامز اور ایونٹس کے حوالے سے فیصلے کیے جائیں گے۔

 

 

 

error: Content is protected !!