حسن رضا کی زندگی کی نئی اننگز کا آغاز

دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کردیا اور وہ بھارتی دوشیزہ سامعہ آرزو سے شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔دبئی کے مقامی ہوٹل میں حسن علی نے سامعہ آرزو سے نکاح کیا،

اس تقریب میں قریبی رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔اس کے علاوہ قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان بھی حسن علی کی نکاح کی تقریب میں شریک ہوئے۔

حسن علی اور سامعہ آرزو کے نکاح کی تصاویر کو باضابطہ طور پر فوری جاری نہیں کیا گیا لیکن سوشل میڈیا پر یہ تصاویر وائرل ہوگئیں۔ان تصاویر میں حسن علی کو سیاہ رنگ کی شیروانی پہنے ہوئے تھے جبکہ سامعہ آرزو نے سرخ رنگ کا

عروسی لباس زیب تب کیا ہوا تھا۔اس سے قبل قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر حسن علی نے اپنے نکاح سے ایک روز قبل سامعہ آرزو کے ساتھ دبئی میں فوٹو شوٹ کروایا تھا اور ان کی یہ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

شادی سے قبل ہوئے فوٹو شوٹ کی تصاویر میں حسن علی سیاہ رنگ کی پینٹ شرٹ میں نظر آئے جبکہ ان کی منگیتر سامعہ نہایت بھاری عروسی جوڑے میں موجود تھیں۔واضح رہے کہ حسن علی نے گزشتہ روز اپنی مہندی کی ایک تصویر بھی خود شیئر کی تھی

جس میں وہ سبز رنگ کا کرتا زیرتن کیے ہوئے تھے۔خیال رہے کہ حسن علی کی اہلیہ سامعہ آرزو بھارت کی ریاست ہریانہ کی رہائشی ہیں۔سامعہ آرزو نے مانو رچنا یونیورسٹی سے ایرو ناٹکس کی ڈگری حاصل کی ہے

اور وہ اس وقت ایمریٹس ایئرلائن میں بطور فلائٹ انجینئر کام کر رہی ہیں۔

تعارف: newseditor