31سالہ ڈیف کرکٹر محمد عرفان خالق حقیقی سے جا ملے

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم کے 31 سالہ کھلاڑی محمد عرفان انتقال کر گئے۔ہیڈ کوچ پاکستان ڈیف ٹیم عمر فیاض نے بتایا کہ محمد عرفان کچھ عرصے سے علیل تھے اور وہ آج خالق حقیقی سے جاملے۔

ہیڈ کوچ عمر فیاض نے بتایا کہ محمد عرفان نے 2007 ایشیا کپ میں پہلی مرتبہ پاکستان کی نمائندگی کی اور وہ 13 برس سے پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم کا حصہ تھے۔

error: Content is protected !!