ایشیا کرکٹ کپ انڈر 19 کے شیڈول کا اعلان

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) ایشیا کرکٹ کپ (اے سی سی) انڈر 19 کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔اے سی سی انڈر 19 کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت گروپ اے میں شامل ہیں جبکہ افغانستان اور کویت کی ٹیمیں بھی گروپ اے کا حصہ ہوں گی

۔گروپ بی میں سری لنکا، بنگلہ دیش، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور نیپال شامل ہیں۔روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان 7 ستمبر کو میچ کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان اپنا پہلا میچ افغانستان کے خلاف 5 ستمبر کو کھیلے گا۔

پاکستان اور کویت کی ٹیمیں 9 ستمبر کو آمنے سامنے ہوں گی۔اے سی سی انڈر 19 کپ 5 سے 14 ستمبر تک سری لنکا میں شیڈول ہے اور ٹورنامنٹ کا فائنل 14 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

تعارف: newseditor