ساؤتھ باکسنگ ایسوسی ایشن نے سال 2021ء کے باکسنگ پروگرامز کا اعلان کردیا۔یہ مقابلے مرد اور خواتین کے ہوں گے

کراچی (اسپورٹس نیوز) کراچی ساؤتھ باکسنگ ایسوسی ایشن نے سال 2021ء کے باکسنگ پروگرام کا اعلان کردیا ہے۔ جس کے تحت ایسوسی ایشن 13مقابلے منعقد کرے گی جس میں 3چمپئن شپ اور10ٹورنامنٹ منعقد کیئے جائیں گے۔ اور یہ ان پروگرامز کے علاوہ ہوں گے جو وقتاً فوقتاً سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کی طرف سے منعقد کیئے جاتے ہیں۔ سیکریٹری ساؤتھ باکسنگ ایسوسی ایشن عبدالرزاق بلوچ کے مطابق اس شیڈول میں بوائز، جونیئر یوتھ اور سینئر کلاس میں مرد اور خواتین کے مقابلے شامل ہیں۔ جنوری میں انٹر کلب باکسنگ ایونٹ، فروری میں کشمیر ڈے باکسنگ ایونٹ، مارچ میں پاکستان ڈے باکسنگ ایونٹ، اپریل میں کراچی ساؤتھ باکسنگ چمپئن شپ، مئی میں لیبر ڈے باکسنگ ایونٹ، مئی میں رمضان المبارک باکسنگ ٹورنامنٹ جون میں سمر کپ باکسنگ ٹورنامنٹ۔ جولائی میں سمر باکسنگ کوچنگ کیمپ، اگست میں جشن آزادی پاکستان باکسنگ ایونٹ، ستمبر میں یوم دفاع انٹر کلب باکسنگ ٹورنامنٹ۔ اکتوبر میں قائد ملت باکسنگ ٹورنامنٹ، اکتوبر میں ساؤتھ کلب باکسنگ چمپئن شپ۔ نومبر میں علامہ اقبال ڈے باکسنگ ٹورنامنٹ اور دسمبر میں قائد اعظم باکسنگ چمپئن شپ منعقد کیئے جائیں گے۔ یہ مقابلے کراچی ساؤتھ کے مختلف وینوز میں منعقد کیئے جائیں گے۔

error: Content is protected !!