ایشیا کرکٹ کپ کے لئے انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے15رکنی سکواڈ کا اعلان

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) ایشیا کرکٹ کپ کے لئے انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ۔ 15 رکنی اسکواڈ میں روحیل نذیر ،حیدر علی ،عامر علی ،ابو ہریرہ ،عبدالواحد ،اختر شاہ ،فہد منیر ،محمد عامر ، محمد عباس آفریدی ،محمد باسط علی ،محمد حارث ،محمد عرفان خان ،محمد وسیم جونیئر ،نسیم شاہ اورقاسم اکرمشامل ہیں۔

جہانزیب سلطان، سید رضا الحسن، صائم ایوب، شیراز خان اور زمان خان ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔اے سی سی انڈر 19 کپ 5 سے 14 ستمبر تک سری لنکا میں شیڈول ہے اور ٹورنامنٹ کا فائنل 14 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

تعارف: newseditor