چیف منسٹر پنجاب نیشنل کراٹے چیمپئن شپ (بوائز و گرلز) کے ڈراز ، افتتاحی تقریب23اگست کو ہوگی

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)چیف منسٹر پنجاب نیشنل کراٹے چیمپئن شپ (بوائز و گرلز) کے لئے ڈراز اور کھلاڑی کے وزن جمعرات کے روز نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنزیم ہال میں ہوئے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام ہونے والی چیف منسٹر

پنجاب نیشنل کراٹے چیمپئن شپ میں مردوخواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، رنگا رنگ افتتاحی تقریب 23 اگست کو شام 4بجے نشترپارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنیزیم ہال میں ہوگی، افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر کھیل، امور نوجوانان و سیاحت رائے تیمور خان بھٹی ہوں گے،

چیمپئن شپ 25اگست تک جاری رہے گی جس میں چاروں صوبوں، اسلام آباد، واپڈا، آرمی، ریلوے، پولیس نیوی اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں

شیڈول کے مطابق افتتاحی روز مردوں کے انفرادی و ٹیم کاتا کے 50،55،60کلوگرام سے کم کیٹیگریز جبکہ خواتین کے انفرادی و ٹیم کاتا کے 45،50اور 55کلوگرام سے کم کیٹیگریز کے مقابلے ہونگے،مردوں کے

50، 55، 60، 67، 75کلوگرام سے کم، 84کلوگرام سے کم اور اس سے زیادہ کی ٹیم کمائٹ، انفرادی کاتا اور ٹیم کاتا کیٹیگریز کے مقابلے ہوںگے جبکہ خواتین کے انفرادی و ٹیم کمائٹ، انفرادی و ٹیم کاتا کے 45،50،55اور 61کلوگرام سے کم اور 68کلو گرام سے کم اور زیادہ کے مقابلے ہوں گے۔

چیمپئن شپ کے دوسرے روز مردوں کے 67،75سے کم اور 84کلوگرام سے کم اور زیادہ کیٹگریز کے مقابلے ہوں گے، اختتامی تقریب 25اگست کو ہوگی جس میں کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

تعارف: newseditor