نورالعین نے 8 ویں اسلام آباد ٹین پن چیمپئن شپ میں خواتین کا ٹائٹل جیت لیا ،مردوں میں اعجاز الرحمن کامیاب

اسلام آباد ( نواز گوھر) نورالعین نے 8 ویں اسلام آباد ٹین پن چیمپئن شپ میں خواتین کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا جبکہ شائستہ جتوئی نے دوسری اور سعدیہ راحیل نے تیسری پوزیشن حاصل کی، اسی طرح مردوں کے مقابلوں میں اعجاز الرحمن کامیاب ہوئے، اس موقع پر پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے، لیژر سٹی باﺅلنگ کلب ، جناح پارک راولپنڈی میں کھیلی گئی نورالعین نے 235 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ شائستہ جتوئی نے 233 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور سعدیہ راحیل نے 177 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی، اس سے قبل چیمپئن شپ کے مردوں کے ایونٹ میں اعجاز الرحمن نے 381 سکور کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ سلیم بیگ 378 سکور کے ساتھ دوسرے نمبر پررہے اور اسی طرح افضل اختر نے 333 سکور کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی، چیمپئن شپ میں اسلام آباد اور راولپنڈی کے کثیر تعداد میں کھلاڑیوں نے حصہ لیا،

error: Content is protected !!