لزبن (سپورٹس لنک رپورٹ)پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے تسلیم کیا ہے کہ لیونل میسی نے انہیں بہتر کھلاڑی بنانے میں اہم کردار ادا کیا اور وہ ان کے ساتھ مسابقت سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
ارجنٹائن کے سپر اسٹار فٹبالر لیونل میسی اور رونالڈو میں گزشتہ 12سالوں سے مسابقت کا سلسلہ جاری ہے اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان عالمی نمبرایک کی جنگ مسلسل جاری ہے۔مزید پڑھیں: رونالڈو نے ریپ کا الزام لگانے والی خاتون کو لاکھوں ڈالرز دینےکا اعتراف کرلیااس مسابقت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا
ہے 2008 سے 2018 تک سال کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ(بیلن ڈی اور) پانچ پانچ مرتبہ لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو کے نام رہا اور کوئی اور کھلاڑی 10سال تک یہ اعزاز حاصل نہ کر سکا۔رونالڈو نے تسلیم کیا کہ ان دونوں کھلاڑیوں نے ایک مل کر کبھی بھی کسی موضوع پر گفتگو نہیں کی لیکن وہ میسی کے
کیریئر کے بہت دلدادہ ہیں۔پرتگال کے ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عظیم فٹبالر نے مزید کہا کہ جب میں نے اسپینش کلب ریال میڈرڈ سے اطالوی کلب یوونٹس کو جوائن کیا تو میسی نے اس پر مایوسی کا اظہار کیا تھا کیونکہ وہ بھی ہمارے درمیان مسابقت کے خاتمے پر افسردہ تھے۔
رونالڈو نے کہا کہ ہمارے درمیان ایک اچھی مسابقت ہے لیکن یہ کوئی انوکھی بات نہیں کیونکہ ہم باسکٹ بال، فارلوما ون سمیت مختلف کھیلوں میں اس طرح کی اچھی مسابقت دیکھ چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے اس
بات میں کوئی شک نہیں کہ میسی نے مجھے بہتر کھلاڑی بنانے میں اہم کردار ادا کیا اور ہمارے درمیان ایک بہترین پیشہ ورانہ تعلق ہے۔پرتگالی اسٹار نے کہا کہ ہم دونوں نے کبھی ساتھ ڈنر نہیں کیا لیکن مجھے کوئی بھی وجہ نظر نہیں آتی کہ ہم مستقبل میں ایسا نہ کر سکیں کیونکہ مجھے ان کے ساتھ کھانا کھانے میں کوئی مسئلہ نظر نہیں آتا۔اس موقع پر عالمی شہرت یافتہ سپراسٹار فٹبالر نے کہا کہ 2018 ان کی زندگی کا سب سے
بدترین سال ثابت ہوا جہاں ان پر ایک خاتون نے ریپ کے الزامات عائد کرتے ہوئے ان کی کردار کشی کی۔رونالڈو ان ریپ کے الزامات کی نفی کرتے ہیں لیکن ساتھ ساتھ وہ یہ بات بھی تسلیم کرتے ہیں کہ معاملہ دبانے کے لیے انہوں نے سابق ماڈل کیتھرین مایورگا کو 3لاکھ 75ہزار ڈالر کی رقم ادا کی تھی۔