پاکستانی شوٹرکشمالہ طلعت نے پیرس اولمپکس2024 کیلئے کوالیفائی.

 پاکستانی شو ٹرکشمالہ طلعت نے رواں برس ہونے والے پیرس اولمپکس میں شوٹنگ مقابلوں کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق جکارتہ میں ہونے والی ایشین شوٹنگ چیمپئن شپ میں خواتین کی 10 میٹر ائیر پستول میں کشمالہ طلعت نے پہلے راؤنڈ میں 575 پوائنٹس حاصل کرکے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

پاکستان شوٹنگ فیڈریشن کے سیکریٹری رضی احمد خان نے تصدیق کی ہے کہ اولمپکس کوٹہ پلیس حاصل کرکے کشمالہ نے پیرس اولمپکس 2024 کیلئے جگہ یقینی کرلی ہے ۔

واضح رہے کہ کشمالہ طلعت پیرس اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرنے والی تیسری پاکستانی شوٹر ہیں، ان سے قبل گلفام جوذف اور جی ایم بشیر بھی اولمپکس میں جگہ بناچکے ہیں۔

 

error: Content is protected !!