چیف منسٹر پنجاب نیشنل کراٹے چیمپئن شپ،واپڈا کی مردوخواتین کی ٹیموں نے سونے کے5میڈلز جیت لئے

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)۔سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام اور پاکستان کراٹے فیڈریشن کے تعاون سے چیف منسٹر پنجاب نیشنل کراٹے چیمپئن شپ 2019ء کے دوسرے روز کھیلوں کے مقابلوں میں واپڈا کی مردوخواتین ٹیموں نے 5گولڈ میڈلز جیت لئے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب میں کراٹے کا بہت ٹیلنٹ ہے، سپورٹس بورڈ پنجاب کراٹے کے کھلاڑیوں کو مزید مواقع فراہم کرتا رہے گا، چیمپئن شپ میں کھلاڑی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں

پاکستان کے بھر چیمپئن شپ میں شرکت کررہے ہیں ، نوجوان محنت اور جیت کے جذبے کے ساتھ مقابلوں میں حصہ لیں ۔چیمپئن شپ کے دوسرے روز خواتین کے 45کلوگرام سے کم کی کیٹیگری کے مقابلے میں واپڈا کی لائبہ ضیاء نے سونے کا تمغہ جیتا، آرمی کی نائلہ کوثر نے چاندی جبکہ بلوچستان کی حمیداں اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی اقراء انور نے کانسی کے تمغے جیتے، 50کلوگرام سے کم کی کیٹیگری کے مقابلوں میں واپڈا کی ہی بینش اکبر نے سونے ، ہائرایجوکیشن کمیشن کی شائستہ خالد نے چاندی اور ریلوے کی صابرہ گل اور آرمی کی رابعہ فاروق نے کانسی کے تمغے جیتے۔

وومن کے کاتا انفرادی مقابلے میں واپڈا کی شاہدہ نے سونے، آرمی کی ایمن نے چاندی،اسلام آباد کی زیبا نوری اور ریلوے کی فرشتہ نے کانسی کے تمغے کے میڈلز جیتے، مردوں کے کاتا انفرادی مقابلے میں واپڈا کے نعمت ہزارہ نے سونے، آرمی کے محمد ساجد نے چاندی ، بلوچستان کے اشفاق اور ریلوے کے رحمت اللہ نے کانسی کے تمغے جیتے

60کلوگرام سے کم کی کیٹیگری کے مردوں کے مقابلوں میں واپڈا کے عجب خان نے سونے، آرمی کے فہیم حیدر نے چاندی جبکہ خیبر پختونخوا کے آصف اور بلوچستان کے عبدالاعظم نے کانسی کے تمغے جیتے، 50کلوگرام سے کم کی مردوں کی کیٹیگرکی کے مقابلے میں بلوچستان کے عبدالعزیز نے سونے، خیبر پختونخوا کے نعمان شیر نے چاندی اور آرمی کے متین اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نعمان نے کانسی کے تمغے جیتے۔

تعارف: newseditor