حیدر علی کی بدقسمتی کا سلسلہ جاری

پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز حیدر علی کی بدقسمتی نے ابھی ان کا ساتھ نہیں چھوڑا ہے، حیدر علی جو کشمیر پریمیئر لیگ میں اووسیز واریئرز کی نمائندگی کر رہے ہیں گزشتہ روز بھی میرپور رائلز کیخلاف میچ میں پہلی ہی گیند پر سلپ میں کیچ تھما کر واپس لوٹ گئے

حیدر علی جنہیں پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ سے قبل کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر معطل کردیا گیا تھا اور انہیں قومی کرکٹ ٹیم سے بھی بین الاقوامی میچوں کیلئے ڈراپ کردیا گیا تھا اب کشمیر پریمیئر لیگ میں شرکت کر رہے ہیں تاکہ اپنی فارم اور فٹنس ثابت کرتے ہوئے قومی ٹیم میں جگہ واپس بنا سکیں مگر گزشتہ روز بھی وہ اس کوشش میں ناکام رہے اور پہلی ہی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔

error: Content is protected !!