چیف منسٹر پنجاب نیشنل کراٹے چیمپئن شپ میں کشمیری عوام سے مکمل اظہار یکجہتی کیا گیا،کشمیر کے پرچم لہرائے گئے

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام اور پاکستان کراٹے فیڈریشن کے تعاون سے منعقد ہونے والی چیف منسٹر پنجاب نیشنل کراٹے چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں کشمیری عوام سے مکمل اظہار یکجہتی کیا گیا، اختتامی تقریب میں کشمیری نغمہ بجایا گیا اس موقع پر کھلاڑیوں اور شرکاء نے کشمیر کے پرچم لہراتے ہوئے کشمیری عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔

تعارف: newseditor