آئی ایل ٹی 20 سیزن 2 ; دبئی نے ایلیمنیٹر میں ابوظبی کو شکست دیدی

 

دبئی نے ایلیمنیٹر میں ابوظبی کو شکست دیدی

ابوظبی (14 فروری 2024)

دبئی کیپٹلز نے آئی ایل ٹی 20 سیزن 2 کے ایلیمنیٹر میں شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ابوظبی نائٹ رائیڈرز کو 85 رنز سے شکست دیدی

اوپنر ٹام بینٹن نے 31 گیندوں پر 7 چوکے لگا کر 44 رنز ، ٹام ایبیل نے 29 گیندوں پر 6 چوکے لگا کر 41 رنز، کپتان سیم بلنگز نے 26 گیندوں پر 2 چوکے اور 2 چھکے لگا کر 46 رنز اور سکندر رضا نے 19 گیندوں پر 5 چوکے اور ایک چھکا لگا کر 40 رنز بنائے۔ دبئی کیپیٹلز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے تھے۔

نائٹ رائیڈرز اس چیلنج کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہی اور اسکاٹ کگلین (17 رنز دیکر 4 وکٹیں)، ظہیر خان (25 رنز دیکر 2 وکٹ) اور سکندر رضا (27 رنز دیکر 2 وکٹ) کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت 103 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ اس فتح کے بعد کیپیٹلز کوالیفائر 2 میں پہنچ گئی ہے۔
اس سے قبل نائٹ رائیڈرز نے کیپٹلز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ سکندر رضا ایک بار پھر دبئی کیپیٹلز کے ہیرو بن کر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

ایوارڈ وصول کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب بھی مجھے کوئی کردار دیا جائے گا تو میں اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔ ہم نے سوچا کہ اگر ہم 160 رنز بنا لیتے ہیں تو انہیں جیتنے کے لیے اچھی بیٹنگ کرنی ہوگی۔ اور اس بار ہم 188 رنز بنائے تو ہمیں صرف پاور پلے میں وکٹیں حاصل کرنا تھیں۔

error: Content is protected !!