بھارت کے مشہور فیروز شاہ کوٹلا اسٹیڈیم کو انتہا پسند ہندو کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان

نئی دہلی( سپورٹس لنک رپورٹ )بھارت کے مشہور فیروز شاہ کوٹلا اسٹیڈیم کو انتہا پسند ہندو کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان، بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم کا نام سابق مسلمان حکمراں سے تبدیل کرکے شدت پسند بھارتی سیاستدان ارون جٹلی سے منسوب کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ہندو انتہا پسند بھارتی حکومت نے سابق مسلمان حکمران فیروز شاہ سے منسوب بھارت کے مشہور بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے منتخب ہونے والے بی جے پی کے شدت پسند سابق بھارتی کرکٹر گوتم گھمبیر نے مسلمانوں سے اپنی نفرت کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ نئی دہلی کے فیروز شاہ کوٹلا اسٹیڈیم کا نام بہت پہلے تبدیل کر دیا جانا چاہیئے تھا، تاہم اب اس اسٹیڈیم کو حال ہی میں انتقال کر جانے والے شدت پسند ہندو سیاستدان ارون جٹلی کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تعارف: newseditor