بھارت کیخلاف تیسرا ٹیسٹ،انگلش ٹیم کا کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ


لندن۔ (سپورٹس لنک رپورٹ) انگلینڈ نے بھارت کے خلاف تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کیلئے سکواڈ میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا، آل رائونڈر بین سٹوکس کو دوسرے ٹیسٹ کے بعد تیسرے ٹیسٹ سے بھی نظر انداز کر دیا گیا، آل رائونڈر معین علی اور جیمی پورٹر 13 رکنی سکواڈ میں جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔انگلینڈ اور بھارت کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 18 اگست سے شروع ہو گا اور میزبان ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے۔ انگلش سکواڈ کپتان جوروٹ، معین علی، جیمز اینڈرسن، جونی بیئرسٹو، سٹورٹ براڈ، جوز بٹلر، ایلسٹرکک، ثام کیورن، کیٹن جیننگز، اولی پوپ، جیمی پورٹر، عادل راشد اور کرس ووکس پر مشتمل ہے۔

error: Content is protected !!