قومی کرکٹ ٹیم کی ٹیم مینجمنٹ کی تلاش کے لیے5رکنی پینل تشکیل

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے کوچز سمیت اسپورٹ اسٹاف کی تلاش کے لیے 5 رکنی پینل تشکیل دے دیا ہے۔ 5 رکنی پینل میں سابق کپتان اور کوچ انتخاب عالم، سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر بازید خان، اسد علی خان ( رکن بی اوجی)، وسیم خان ( چیف ایگزیکٹوپی سی بی) اور ذاکر خان (ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ پی سی بی ) شامل ہیں۔ پینل ٹیم مینجمنٹ کے لیے درخواست گزاروں کے انٹرویوز کرے گا۔ ہیڈکوچ اور بولنگ کوچ کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز جمعرات کو ہوں گے۔ پینل کی جانب سے امیدواروں کے نام فائنل ہوتے ہی پی سی بی کی جانب سے اعلان کردیا جائے گا۔بیٹنگ اور سٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچز کے امیدواروں کے انٹرویوز ہیڈ کوچ کا نام فائنل ہونے کے بعد ہوں گے۔پی سی بی انٹرویوز کے لیے فائنل کیے گئے امیدواروں کے نام جاری نہیں کرے گا۔

تعارف: newseditor