پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ہاکی فائیو لیگ کے انعقاد کا معاہدہ کرلیا

تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن ہیڈکوارٹرز لاہور میں فورمین گروپ و عُمر سپورٹس اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مابین فائیو اے سائیڈ ہاکی ایونٹس کے حقوق کے حوالہ سے معاہدہ طے پاگیا ۔ .پی ایچ ایف کی جانب سے سیکرٹری جنرل آصف باجوہ نے معاہدہ پر دستخط کیئے.جبکہ فورمین گروپ کی جانب سے سفیان اسلم نے معاہدہ دستخط کیا.اس موقع پر پی ایچ ایف سیکریٹری اولمپیئن آصف باجوہ نے کہا کہ یہ معاہدہ قومی کھیل اورفائیو اے سائیڈ ہاکی کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا.

یہ معاہدہ صدر پی ایچ ایف برگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر کی منظوری کے بعد معاہدہ طے پایا.ہاکی فائیو معاہدہ سے پاکستان ہاکی کے لئے ترقی کی نئی راہیں کھیلں گی.سکول، کالجز، یونیورسٹریز سمیت گراس روٹ لیول پر اس معاہدہ کا فائدہ ہوگا.پاکستان فائیو اے سائیڈ ہاکی میں بھی اپنا مقام بنائے گا.معاہدہ 2022 تا 2025 برقرار رہے گا، بعد ازاں توسیع کی جاسکے گی.


اس موقع پر عمر خیام سی ای او عمر سپورٹس، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن و کوآرڈینیشن پی ایچ ایف میجر رجاوید ارشد منج اور اولمپیئن خواجہ جنید بھی موجود تھے.

error: Content is protected !!