اجنتھا مینڈس نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

کولمبو(سپورٹس لنک رپورٹ)سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اسپن گیند باز اجنتھا مینڈس نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا ہے۔مینڈس نے 19ٹیسٹ میچز میں 70 وکٹیں حاصل کیں جب کہ 87ون ڈے میچز میں 152کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔سری لنکن گیند باز نے 39ٹی 20مقابلوں میں 60کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔34سالہ کرکٹر نے اپنا آخری ون ڈے نیوزی لینڈ کیخلاف 2015میں کھیلا تھا۔بین الاقوامی کرکٹ میں پہلی بار کیرم بال متعارف کرانے کا سہرا بھی ان کے سر ہے۔انہوں نے 2012زمبابوے کیخلاف ٹی20مقابلے میں 8اسکور کے عوض 6کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے کا ریکارڈ قائم کیا۔قبل ازیں اجنتھا مینڈس نے 2011میں آسٹریلیا کے خلاف 4اوورز میں 16رنز کے عوض 6وکٹیں حاصل کی تھیں۔

تعارف: newseditor