یوئیفا نیشن کپ، اٹلی نے ہنگری کو شکست دیدی

یورپی چیمپئن اٹلی نے یوئیفا نیشن کپ کے گروپ اے تھری میں ہنگری کو دو ایک سے شکست دیکر ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی ہے، اٹلی کی ٹیم نے اپنے کھلاڑی نیکولو بریلا کی جانب سے گول کیساتھ برتری حاصل کی جبکہ اٹلی کی جانب سے دوسرا گول لورنزو پیلیگرینی نے سکور کیا، ہنگری کی ٹیم جس نے ہفتے کے روز انگلینڈ کی ٹیم کو شکست دی تھی نے شکست کا مارجن اس وقت ایک گول کم کرلیا جب اطالوی کھلاڑی جینلوکا کی جانب سے غلطی سے گیند اپنے ہی گول پوسٹ میں پھینک دی گئی۔

error: Content is protected !!