شعیب اختر کے گھٹنے کا آپریشن کامیاب

راولپنڈی (سپورٹس لنک رپورٹ)راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور سابق کرکٹر شعیب اختر کا آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں گھٹنے کا کامیاب آپریشن ہو گیا جس کے بعد انہوں نے اپنے مداحوں کے لئے وڈیو پیغام بھی جاری کیا۔آپریشن کے بعد کمرے میں منتقل ہونے کے بعد شعیب اختر نے کہا کہ ان کا آپریشن بالکل صحیح اور کامیاب ہوا ہے، تھوڑی تکلیف محسوس کررہا ہوں، جلد صحت یاب ہو جاؤں گا۔ شعیب اختر نے کہا کہ اس بار انہیں مکمل طور پر چلنے میں 2 سے 3 ہفتے لگیں گے، انہوں نے اپنے چاہنے والوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے۔اس سے قبل شعیب اختر کے بائیں پیر کے گھٹنے کا آپریشن ہوچکا ہے جس کے بعد ان کے دائیں گھٹنے کا آپریشن کیا گیا۔

تعارف: newseditor