پیٹ کمنز نے انڈین پریمیئر لیگ نہ کھیلنے کا اعلان کردیا

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے انڈین پریمیئر لیگ نہ کھیلنے کا اعلان کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پیٹ کمنز آئی پی ایل کے گزشتہ 3 سیزن کولکتہ نائٹ رائڈرز کی ٹیم کے ساتھ کھیلے تھے، تاہم اس سال انہوں نے زیادہ بین الاقوامی میچز ہونے کے باعث اس مرتبہ لیگ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔آسٹریلیا کی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کے کپتان نے سوشل میڈیا اکاونٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے اگلے سال آئی پی ایل نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے

 

اگلے 12 ماہ بہت زیادہ ٹیسٹ اور ون ڈے میچز ہیں۔پیٹ کمنز نے مزید لکھا کہ ایشز سیریز اور ورلڈ کپ سے قبل کچھ آرام کروں گا۔آسٹریلوی کھلاڑی نے آئی پی ایل کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائڈرز کو بھی اپنے اس فیصلے سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔رپورٹس کے مطابق پیٹ کمنز کا کولکتہ نائٹ رائڈرز کے ساتھ 3 ملین آسٹریلوی ڈالرز کا معاہدہ تھا۔

error: Content is protected !!