گلگت (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستانی خواتین فٹ بالرز نےصنفی مساوات کا میچ ’ جینڈر ایکویلٹی‘ کھیلنے کے لیے ملک کی سب سے بلند چوٹی کا چار گھنٹے کا سفر طے کیا۔ٹیم انتظامیہ کے مطابق اس میچ میں 29 خواتین نے حصہ لیا جن کی عُمریں 11 سے 22 سال کے درمیان تھیں اور سب کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے۔
ال شمس فٹ کلب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس میچ‘ میں دو ٹیموں نے حصہ لیا، جن میں ’ٹیم امن‘ اور’ ٹیم اتحاد‘ شامل ہیں۔
اس میچ کا انعقاد گلگت بلتستان میں سطح سمندر سے 4,100 میٹر بلند چوٹی پر واقع ایک خوبصورت گراؤنڈ میں کیا گیا۔
فٹ بال کلب انتظامیہ نے مزید کہا کہ ہم نے شائقین کو فٹ بال مقابلے کے ذریعے وادی کا ایک خوبصورت منظر پیش کیا ہے، ہمارا مقصد عوام کو صنفی مساوات سے بھی آگاہ کرنا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ’دونوں ٹیموں نے بڑے جوش و خروش سے یہ میچ کھیلا، امن ٹیم نے 1-0 سے میچ اپنے نام کیا۔‘
ال شمس فٹ بال کلب انتظامیہ نے اُمید ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ’ ہمیں اُمیدہے اس میچ سے عوام تک امن اور صنفی مساوات کا پیغام پہنچے گا، ہم اِن مقابلوں کے ذریعے ملک میں امن اور اتحاد پھیلانا چاہتے ہیں۔‘